Tuesday, May 21, 2024

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، مزید 18افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، مزید 18افراد جاں بحق
November 4, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا زور جاری  ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1313 نئے کیسز اور 18 اموات رپورٹ ہوئیں  ۔3 لاکھ 16 ہزار 60 مریض صحت یاب ہوگئے ،ایکٹو کیسز کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ،گزشتہ روز 26 ہزار 565 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1313 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 18 افراد جان کی بازی ہار گئے  جس کے بعد اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 867 ہو گئی ،ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 60 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 646 ہو گئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہو گئی ہے ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 295 ، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 197 ، خیبر پختونخوا  میں 39 ہزار 889  ، بلوچستان میں 16 ہزار ،اسلام آباد میں 20 ہزار 471 ،آزاد جموں و کشمیر میں 4415 اور گلگت بلتستان میں 4306 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 26 ہزار 565 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 41 ہزار 392 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1853 ہے جبکہ 959 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔