Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر سے اب تک 850 مریض چل بسے

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر سے اب تک 850 مریض چل بسے
December 25, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شرح اموات میں اضافہ دکھائی دینے لگا۔ 15 دسمبر سے اب تک 850 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 23 دسمبر کو ریکارڈ 111 اموات رپورٹ ہوئیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حالات خطرے سے باہر بالکل نہیں، دوسری لہر میں کیسز میں گزشتہ دس روز سے ٹھہراؤ ہے لیکن اموات پر کوئی ٹھہراؤ نظر نہیں آ رہا۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شرح اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،15 دسمبر سے اب تک 850  مریض جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوورنا سے 85، 23 دسمبر کو 111، 22 دسمبر کو 84، 21 دسمبر کو 82 اور 20 دسمبر کو 62 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ اسی طرح 19  دسمبر کو 80، 18 دسمبر کو 87، 17  دسمبر کو 83، 16 دسمبر کو 71
اور 15 دسمبر کو 105 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پہلی لہر کا موازنہ کریں تو دوسری لہر میں کیسز میں گزشتہ دس روز سے ٹھہراؤ ہے لیکن اموات پر کوئی ٹھہراؤ نظر نہیں آرہا ہے۔

سندھ میں کورونا سے ابتک سب سے ذیادہ 3 ہزار 440 اموات ہوچکی ہیں
جبکہ پنجاب 3 ہزار 831 اموات کے ساتھ دوسرے، خیبرپختونخوا 1585 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر اور اسلام آباد کا 402 اموات کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔