Wednesday, May 15, 2024

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ، 55 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ، 55 افراد جان کی بازی ہار گئے
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہو گئی۔ گزشتہ روز 55 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 260 ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305 ہو گئی ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 240 ، پنجاب میں 1 لاکھ 21 ہزار 753 ، کے پی کے میں 48 ہزار 264 ، بلوچستان میں 17 ہزار 333 ، اسلام آباد میں 31 ہزار 639 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 151 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 44 ہزار 627 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ اب تک 56 لاکھ 72 ہزار 166 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ ملک بھر کے 617 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 2 ہزار 932 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔