Sunday, May 12, 2024

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ، 1 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آئے

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ، 1 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آئے
February 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ ایک دن میں 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 1 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 196 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 708 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741 ، پنجاب میں 1 لاکھ 68 ہزار 891 ، کے پی کے میں 71 ہزار 282 ، بلوچستان میں 19 ہزار 4 ، اسلام آباد میں 43 ہزار 753 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 955 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.7 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 38 ہزار 207 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 383 ، پنجاب 6 ہزار 801 ، کے پی کے میں 2 ہزار 45 ، اسلام آباد 1 ہزار 720 ، گلگت بلتستان 20 ، بلوچستان 89 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 607 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 453 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 90 ہزار 986 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔