Friday, May 10, 2024

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، 9افراد جاں بحق،1650 نئے کیسز

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، 9افراد جاں بحق،1650 نئے کیسز
November 9, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری  ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9  افراد جان کی بازی ہار گئے ، 1650 نئے کیسز سامنے آ گئے ، ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار کے لگ بھگ ہو گئی ،گذشتہ روز 33 ہزار 340 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1650 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 977 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے ،ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 تک پہنچ گئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 ہو گئی  ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 169 ، پنجاب میں ایک  لاکھ 6 ہزار 922 ، خیبر پختونخوا 40 ہزار 657 ، بلوچستان 16 ہزار 106 ،اسلام آباد 21 ہزار 861 ،آزاد جموں و کشمیر 4758 اور گلگت بلتستان میں 4366 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 33 ہزار 340 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 9 ہزار 603 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،736 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ،اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1856 ہے جبکہ 1107 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔