Friday, April 26, 2024

پاکستان میں کورونا کا پھر زور، 5 دن میں 61 افراد لقمہ اجل بن گئے

پاکستان میں کورونا کا پھر زور، 5 دن میں 61 افراد لقمہ اجل بن گئے
October 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، گزشتہ 5 دن میں کورونا سے 61 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ 3 ہزار 197 کیس رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کا تناسب دنیا کے 2.72 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.06 فیصد ہے۔ احتیاطی تدابیر نہ کرنے کے نتائج سامنے آنے لگے، کورونا وائرس نے پھر سے سر اُٹھا لیا۔ کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، 19 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک کے سرکاری اعداد و شمار جاری کردئیے گئے، گزشتہ پانچ دنوں میں کورونا سے 61 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، 3 ہزار 197 کیس رپورٹ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18 اکتوبر کو 440 کیس اور5 اموات ہوئیں، 19 اکتوبر کو 625 کیس اور 14 اموات ہوئیں جبکہ 20 اکتوبر کو 660 کیس اور 19 مریض جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح 21 اکتوبر کو 736 کیس اور 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، 22 اکتوبر کو 736 کیس اور 13 اموات ہوئیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کا تناسب دنیا کے 2.72 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.06 فیصد ہے۔ مظفر آباد ، حیدر آباد، کراچی، گلگت کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا۔