Friday, April 26, 2024

پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے گا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے گا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں  27 افراد جاں بحق
July 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 27 جانیں لے گیا، ایک ہزار 63 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 25ہزار 513 رہ گئے ، 2 لاکھ 44 ہزار 843 افراد کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 63  کیسز سامنے آئے جبکہ 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ،  ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5892 ہو گئی ، اب تک کورونا سے 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض صحت یاب ہوئے  ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 513 ہے۔

ترجمان کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہوگئی ہے ، سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19  ہزار 398 ہو گئی۔ پنجاب میں 92 ہزار 452 ، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار  724 ، بلوچستان میں 11 ہزار 654  ، اسلام آباد میں 14 ہزار  963 ، آزاد جموں و کشمیر 2055، گلگت بلتستان میں 2042 ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 256 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،  ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 31 ہزار 102 ٹیسٹ ہو چکے ، ملک بھرکےاسپتالوں میں 227 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔  

ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، اس وقت 1  ہزار  879 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔