Sunday, May 19, 2024

پاکستان میں کورونا کا روز کم ہونے لگا، مزید 6 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا کا روز کم ہونے لگا، مزید 6 افراد جاں بحق
August 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کا روز بروز کم ہونے لگا۔ 24 گھنٹوں میں 670 نئے کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 2 لاکھ  66 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے۔ گزشتہ روز 24 ہزار سے زائد  ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 670 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک 6168 اموات ہوچکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 66 ہزار 301 ہے۔ کورونا کے  فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 248 رہ گئی  ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 تک  پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 904 ہو گئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 391، کے پی کے میں 35 ہزار 153، بلوچستان میں 14 ہزار 224، اسلام آباد میں 15 ہزار 378، آزاد جموں و کشمیر میں 2181 اور گلگت بلتستان میں 2486 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 22 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 22 لاکھ 77 ہزار 153 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔