Thursday, May 2, 2024

پاکستان میں کورونا پھیلنے لگا، اموات 54، متاثرین 4004 تک جاپہنچے

پاکستان میں کورونا پھیلنے لگا، اموات 54، متاثرین 4004 تک جاپہنچے
April 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق وائرس سے مزید 4 مریض چل بسے، مجموعی اموات 54 ہوگئیں، 24 گھنٹوں کے دوران 577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین 4004 تک جاپہنچے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 اموات ہوئیں، اب تک سندھ میں 17، پنجاب 15، خیبرپختونخوا میں 17 اموات ہوئیں۔ اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔ بلوچستان میں ایک اور گلگت بلتستان میں 3 مریض جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2004، سندھ میں 932، خیبرپختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 211، بلوچستان میں 202 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 83، آزادکشمیر میں 18، کیسز رپورٹ ہوئے۔ 59 فیصد متاثرہ افراد بیرون ممالک سے سفر کرکے آئے۔ 41 فیصد متاثرہ افراد مقامی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کل 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 88 ٹیسٹ کیے گئے۔