Friday, May 17, 2024

پاکستان میں کورونا پھر بڑھنے لگا، 24 گھنٹوں میں 7 افراد جاں بحق، 645 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا پھر بڑھنے لگا، 24 گھنٹوں میں 7 افراد جاں بحق، 645 نئے کیسز رپورٹ
September 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 645 نئے کیسز سامنے آئے اور 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6415 ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 44 ہو گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 رہ گئی۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362، پنجاب میں 98 ہزار 272، کے پی کے میں 37 ہزار 270، بلوچستان میں 14 ہزار 138، اسلام آباد میں 16 ہزار 86، آزاد جموں و کشمیر میں 2491 اور گلگت بلتستان میں 3412 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 35 ہزار 720 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 26 ہزار 380 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے جبکہ 834 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔