Sunday, May 12, 2024

پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز، طبی عملے کے رکن کو پہلی ڈوز لگا دی گئی

پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز، طبی عملے کے رکن کو پہلی ڈوز  لگا دی گئی
February 2, 2021

اسلام آ باد (92 نیوز) پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا، پہلی ڈوز اسلام آباد میں طبی عملے کے رکن کو لگائی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان بھی میڈیکل عملے کے رکن کوکورونا ویکسی نیشن کے موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تیزی سے کام کرنے پر اپنی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، 5 لاکھ ویکسین دینے پر چین کے شکر گزار ہیں۔

اُنہوں نے کہا سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں زائد عمر افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔  ویکسین کے حوالے سے منصفانہ تقسیم کی جائے گی، ویکسین کے حوالے سے کسی سے زیادتی نہیں کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا ویکسین لگوانا اور کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ ماسک کی وجہ سے کورونا کے پھیلنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔

عمران خان بولے کہ ہم نے اسکول کھول دیئے ہیں، کیسز بھی نیچے آرہے ہیں، ہم جتنا ایس اوپیز پر عمل کریں گے اتنا ہی خود کو کورونا سے بچا سکیں گے۔

امریکا اور برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے برے حالات ہیں، برطانیہ میں کورونا سے لاکھوں اموات ہوچکی ہیں۔