Thursday, March 28, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 988 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 988 ہو گئی
April 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کیسز کی تعداد 5 ہزار 988 ہو گئی جب کہ 107 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2945 کیسز ، سندھ میں 1518 ، خیبرپختونخوا میں 865، بلوچستان میں 240 ، گلگت بلتستان میں 234، اسلام آباد میں 140 اور آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 38 اموات ، سندھ میں 35، پنجاب 28، گلگت بلتستان 3، بلوچستان میں 2 افراد اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 73 ہزار 439 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3280 ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی سطح پر55 فیصد رپورٹ ہوئے اور بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔ ملک میں 588 اسپتالوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں۔ 16387 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔