Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی
May 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی۔ ایک ہزار 483 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 39 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد 69 ہزار 496 تک پہنچ گئی۔ سندھ سرفہرست جہاں کیسز کی تعداد 27 ہزار 360 ہے۔ پنجاب میں 25 ہزار 56 ، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 9 ہزار 540 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 418 ، بلوچستان میں 4 ہزار 193 ، گلگت بلتستان میں 678 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 251 ہو گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 25 ہزار 271 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ جاں بحق والوں کی تعداد ایک ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں  اب تک 5  لاکھ 47 ہزار 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14  ہزار 972 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔