Thursday, May 9, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی
July 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3344 کیسز اور 50 اموات ہوئیں، مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 اور مجموعی اموات 4762 تک پہنچ گئیں ، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 649 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے  مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 344 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 94 ہزار 528 ہیں ، پنجاب میں 81 ہزار 963 ، خیبرپختونخوا 28 ہزار 116 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 494  ، بلوچستان 10 ہزار 814 ، گلگت بلتستان میں 1561 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1342 ہے۔

ایک دن میں مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4762 ہو گئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 1884 افراد ، سندھ میں 1526 ، خیبرپختونخوا 1028 ، بلوچستان 123  ، اسلام آباد 137  ، گلگت بلتستان 28 اور آزاد کشمیر میں 36 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 649مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں   ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 271 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے  ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 20 ہزار 623 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔