Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 490 ، امریکا کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 490 ، امریکا کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان
March 20, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 490 ہوگئی، مشکل گھڑی میں امریکا نے پاکستان کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔

سب سے زیادہ سندھ میں 249 مریضوں کی تصدیق کردی گئی، پنجاب میں کورونا کے96 ، بلوچستان میں 81 اور خیبرپختونخوا میں 23 اور اسلام آباد میں 10 ہے، گلگت بلتستان میں 30 اور کشمیر میں ایک مریض موجود ہے۔ امریکا نے بھی پاکستان کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کہتی ہیں صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور امریکا پارٹنر ہیں۔

قائداعظم یونیورسٹی میں اینٹی کورونا ریسرچ سنٹر قائم

وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائداعظم یونیورسٹی میں اینٹی کورونا ریسرچ سنٹرقائم کر دیا گیا۔ وائس چانسلر کی سربراہی میں قائم ریسرچ سنٹر کورونا ویکسین اور تشخیصی کٹس کی تیاری پر کام کرے گا۔ ریسرچ سنٹر امریکا، برطانیہ اور چین کے ماہرین سے بھی رابطے میں رہے گا۔

راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض

راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹر پر 40 سالہ زیب نور کے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ زیب نور کو دبئی سے واپسی پر 4روز قبل بےنظیر اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ متاثرہ شخص دبئی میں ملازمت کرتا تھا۔

لاہور ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن بری طرح متاثر

کرونا سے بچاؤ کےحکومتی اقدامات تیزکر دیئے گے اور لاہور ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن بری طرح متاثرہے۔ اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی 40 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پاک، بھارت سرحد کی بندش کے باعث پاکستانی فیملی بھارتی بارڈر پر پھنس گئی

وائرس کی روک تھام کیلئے پاک، بھارت سرحد کی بندش کے باعث پاکستانی فیملی بھارتی بارڈر پر پھنس گئی، صبیح شیراز دل کی سرجری کیلئے فیملی سمیت بھارت گیا تھا۔ واپسی پر بھارتی حکام نے فیملی کو اٹاری بارڈر پر روک لیا ۔

کورونا کی روک تھام کیلئے لاہور ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے۔ مال روڈ اور ہال روڈسمیت اہم شاہراہوں پر کلورین اسپرے کیا گیا۔ شادمان مارکیٹ، سیکرٹریٹ اور دیگر مقامات کو بھی کلورین ملے پانی سے دھویا گیا۔

تفتان بارڈرسے 1247 زائرین کا قافلہ ملتان پہنچ گیا

تفتان بارڈرسے 1247 زائرین کا قافلہ ملتان پہنچ گیا،،، زائرین کو33 بسوں کے ذریعے لیبرکمپلیکس میں قائم قرنطینہ سنٹر لایا گیا، رجسٹریشن کے بعد کمروں میں منتقل کیا جائے گا۔قرنطینہ سنٹر کے باہر سکیورٹی کےسخت انتظامات کر دیے گئے۔

لاڑکانہ میں قائم قرنطینہ سنٹر لائے گئے 83 افراد کی اسکریننگ مکمل

لاڑکانہ میں قائم قرنطینہ سنٹر لائے گئے 83 افراد کی اسکریننگ مکملک لی گئی ہے۔ ایران سے آنے والے تمام افراد کے سیمپلز آغا خان اسپتال کراچی بھی بھجوادیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے سیمپلز کا رزلٹ ہفتے کی شام تک مل جائے گا۔ تاحال کسی شخص میں کرونا کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔