Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 247 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 247 ہو گئی
March 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض بڑھنے لگے ۔ مریضوں کی تعداد 247 ہو گئی۔ پنجاب میں26، خیبرپختونخوا میں17 اور بلوچستان میں15 مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 کیس رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں پہلا مریض سامنے آگیا۔ ملک میں 8 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف کورونا کیسز کے تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی حکومتی حفاظتی اقدامات تیز  کر دیے جا چکے ہیں، وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز 3 اپریل تک معطل کردیں ، لیکن مختار نامہ یا وکالت ناموں کی تصدیق جاری رہیں گی ۔ ملک میں غیرملکی، بیرونی دنیا میں پاکستانی سفارتی مشنز سے رابطے میں رہے گا ، پاکستان کے تمام بیرون ممالک سفارتی مشنز میں ہاٹ لائنز بھی قائم کر دی گئیں۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے ویزا سیکشن بھی بند ہیں جہاں  کام  روک دیا گیا ، امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں نے ویزا کیلئے اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں۔