Friday, May 17, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، عاصم سلیم باجوہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، عاصم سلیم باجوہ
December 3, 2020

بیجنگ (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا پاکستان میں کورونا وائرس کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے مکاؤ میں ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک، "ایک سڑک، ایک رستہ" اقدام کا ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے جس سے امن، معاشی نمو پر مبنی مستقبل کی امید روشن ہوئی۔ سی پیک منصوبوں میں کوئی تعمیراتی کام معطل کیا گیا نہ کسی کارکن کو فارغ کیا گیا۔

دوسری طرف چین سی پیک میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی منصوبوں پر بڑی پیشرفت کا معترف نکلا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چُن ینگ نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مکاؤ میں سی پیک پر اہم خطاب کیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا خطاب 11 ویں عالمی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری، تعمیراتی فورم، مکاؤ سے تھاسی پیک منصوبے میں کئی سڑکیں بنیں۔ اقتصادی ترقی کو جلا بخشی، عوام کو روزگار ملا۔

 انہوں نےکہا پاکستانی عوام نے سی پیک منصوبے کو خوش آئند قرار دیا۔ کورونا وباء کے باوجود سی پیک منصوبے بدستور جاری ہیں جو پاکستانی معاشی ترقی کی اہم وجہ ہیں۔ دونوں ممالک منصوبوں کو اہم، روزگار کا کلیدی ذریعہ سمجھتے ہیں۔ منصوبوں میں روزگار، صنعتی و زرعی تعاون پر توجہ مرکوز ہے۔  پاکستان اور چین، سی پیک کو "ایک سڑک، ایک رستہ" کا مثالی منصوبہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ سی پیک، دونوں ممالک اور خطے کیلئے وسیع تر فوائد کا حامل منصوبہ ہے،

مکاؤ فورم میں 32 ممالک کے سفراء، 20 سے زائد مالیاتی اداروں، کمپنیوں کے نمائندگان کی شرکت ہوئی۔