Wednesday, May 1, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوچکی، ڈاکٹر فیصل سلطان

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوچکی، ڈاکٹر فیصل سلطان
October 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کہتے ہیں پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 400 سے بڑھ کر 700 سے زائد ہوچکی ہے۔ حکومت کو سخت اقدامات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ کیسز والے علاقوں میں پابندیاں بڑھائی جا رہی ہیں، خلاف ورزی پر جرمانے کئے جائیں گے۔