Monday, May 6, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق
March 17, 2020
لاہور  ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ پہلے مریض کی وفات ہو گئی ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے تصدیق کر دی ۔ متاثرہ شخص غلام عمران لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھا، حافظ آباد کے غلام عمران کوطبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں  ڈاکٹرز نے اسے لاہور ریفر کر دیا تھا۔ غلام عمران کو لاہور میں میو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔  غلام عمران  گزشتہ دنوں ایران سے واپس آیا تھا ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 195 ہے جن میں سے 2 افراد صحت یاب جب کہ ایک جاں بحق ہو چکا ہے ۔ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا سے 155 افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو افراد صحتیاب ہو ئے  ہیں ۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے 8 افراد متاثر ہوئے جن میں ایک جاں بحق ہوا ۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 15افراد کورونا وائرس سے متاثر  ہیں  ،بلوچستان میں 10 ،اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں ۔