Thursday, May 9, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 5230 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 5230 ہو گئی
April 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5230 ہو گئی۔ 91 افراد جان سے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5230 ہوگئی، جاں بحق افراد کی تعداد 91 ہے۔ ایک ہزار 28 مریض صحت یاب ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2464 کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں 1411، خیبرپختونخوا میں 744، بلوچستان میں 228 کیسز، گلگت بلتستان میں 224، اسلام آباد میں 119 اور آزاد کشمیر میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 34 ہے، سندھ میں 30، پنجاب میں 21، گلگت بلتستان میں 3 ،بلوچستان میں 2 مریض اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔ 37 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔