Friday, April 26, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 83 زندگیاں نگل گیا

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 83 زندگیاں نگل گیا
December 18, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس مزید 83 زندگیاں نگل گیا۔ انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 164 تک جا پہنچی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار 478 ہو گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے 83 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 ہزار 972 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 16 ہزار 60 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہو گئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 852 ہے۔