Friday, March 29, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 48 افراد کی زندگی نگل گیا

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 48 افراد کی زندگی نگل گیا
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس مزید 48 افراد کی زندگی نگل گیا۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 558 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 435 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 48 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 558 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں 2 لاکھ 22 ہزار 999 ، پنجاب میں 1 لاکھ 43 ہزار 511 ، کے پی کے میں 60 ہزار 536 ، بلوچستان میں 18 ہزار 314 ، اسلام آباد میں 38 ہزار 842  ،  آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 430 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 878 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ اب تک 4 لاکھ 53 ہزار 828 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ کوئی مریض وینٹیلیٹر پر موجود نہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 124 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 369 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 2 ہزار 706 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔