Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 مریض چل بسے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 مریض چل بسے
October 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 893 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔

دوسری جانب این سی او سی نے کورونا کی پابندیوں میں مزید نرمی کر دی۔ دکانوں کی ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش بھی ختم کردی گئی۔ نئے احکامات آج سے 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔