Sunday, May 12, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 اموات،441نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 اموات،441نئے کیسز رپورٹ
September 2, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان  میں کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز کمی آنے لگی  ، 24 گھنٹوں میں 441 نئے کیسز اور 18 اموات سامنے آئیں، 2 لاکھ  81 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ،ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 813 رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 441 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جبکہ 18 افراد جاں بحق ہوگئے ، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6318 تک پہنچ گئی ۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 81 ہزار 459 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 813 رہ گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 تک پہنچ گئی  ،سندھ میں مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 29 ہزار 615 ، پنجاب میں 96 ہزار 921  ، کے پی کے میں 36 ہزار 265 ، بلوچستان میں 12 ہزار 899  ، اسلام آباد میں 15 ہزار 666  ، آزاد جموں و کشمیر میں 2302 اور گلگت بلتستان میں 2922 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز 20 ہزار 480 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 62 ہزار 508 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات دستیاب ہیں ، اس وقت ایک  ہزار 39 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔