Friday, April 19, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات ہو گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات ہو گئیں
April 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات ہو گئیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہو گئی اور کیسز بڑھ کر 11 ہزار 155 تک جا پہنچے۔ کورونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن میں دن با دن اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد وشمار جاری ہو گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 642 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 155 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 13 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 4767 کیسز، سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا میں 1541، بلوچستان میں 607، اسلام آباد میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 214، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 300 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 85 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 73، پنجاب 65، بلوچستان میں 8، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اب تک 2527 مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ 111 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔