Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جاں بحق ، 2846 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جاں بحق ، 2846 کیسز رپورٹ
June 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا  کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی، 24 گھنٹوں میں 2846 کیسز اور118 اموات رپورٹ ہوئیں، ملک بھرمیں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہوگئی، کل 4304 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے  مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2846 نئے کیسز اور118 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد  مجموعی کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہوگئے،اموات داد 4304 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 98 ہزار 503 ہے۔

اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ سندھ میں سب سے زیادہ 81ہزار985 کورونا مریض ہیں،پنجاب میں 75ہزار501،خیبرپختونخوا میں 26ہزار115،بلوچستان میں 10ہزار 426،اسلام آبادمیں 12ہزار775،گلگت بلتستان میں 1470 اور آزادکشمیر میں 1065 مریض رپورٹ ہوچکے۔

پنجاب میں میں سب سے زیاددہ ایک ہزار727 اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں ایک 343،خیبرپختونخوا میں 935،اسلام آباد میں 128 اور بلوچستان میں 119 مریض جان کی بازی ہار گئے،آزادکشمیرمیں 28 اور گلگت بلتستان میں 24 کورونا متاثرین دم توڑگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 83 ہزار 92 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے۔۔ ملک بھر میں 768 اسپتالوں میں کورونا  کے 5 ہزار 299 مریض  زیرعلاج ہیں۔