Friday, April 19, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس اپنا اثر تبدیل کرنے لگا

پاکستان میں کورونا وائرس اپنا اثر تبدیل کرنے لگا
December 21, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس اپنا اثر تبدیل کرنے لگا۔ ملک کے ایک سو نو مقامات پر کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں پھیلے کورنا وائرس کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے۔ یہ پاکستان تک پہنچ سکتی ہے۔ ہمیں فوراً برطانیہ سے فلائٹ آپریشن بند کرنا چاہے۔

نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی وائرس مختلف طریقے سے اثر انداز ہورہا ہے جس سے اس کا پھیلاو ستر فیصد بڑھ گیا۔ ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ سو فیصد نہیں کہا جا سکتا ہے کہ موجودہ ویکسینز نئے وائرس کیخلاف کام کریں گی لیکن بہتر نتائج کی اُمید لگائی جا سکتی ہے۔