Monday, May 6, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس ، امریکی سفارتخانے ، قونصل خانوں کے ویزا سیکشن بند

پاکستان میں کورونا وائرس ، امریکی سفارتخانے ، قونصل خانوں کے ویزا سیکشن بند
March 17, 2020
اسلام آباد  ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر  امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے ویزا سیکشن بند کر دیے گئے ۔ امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے ویزا سیکشن میں   کام روک دیا گیا، ویزا کیلئے تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں، امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزا امور پر آج سے کام بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ادھروزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو تباہ کر سکتا ہے ، دنیا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کے بارے میں سوچے ۔ ایک امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس طبی سہولتیں اتنےبڑے بحران سے نمٹنے کے لئے ناکافی ہیں ،کورونا وئرس مزید پھیلا تو معیشت  بحال کرنے کی کوششوں کو سنگین نقصان ہوگا۔