Saturday, May 18, 2024

پاکستان میں کورونا مزید 82 زندگیاں نگل گیا، 2 ہزار 184 نئے کیسز

پاکستان میں کورونا مزید 82 زندگیاں نگل گیا، 2 ہزار 184 نئے کیسز
January 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرگئی۔ ایک دن میں 82 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔ پنجاب اور سندھ میں اموات سب سے زیادہ ہوئیں۔ 2 ہزار 184 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 258 اموات، ایکٹو کیسز 35 ہزار 130 ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 184 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 82 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 258 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 16 ہزار 632، پنجاب میں 1 لاکھ 39 ہزار 341، کے پی کے میں 59 ہزار 23، بلوچستان میں 18 ہزار 181، اسلام آباد میں 38 ہزار 20، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 303 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں 301 مریض وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں جبکہ کورونا سے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 974  مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 130 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 229 کورونا ٹیست کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 67 لاکھ 37 ہزار 107 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 625 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات میسر ہیں۔ جبکہ 2 ہزار 745 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔