Monday, May 13, 2024

پاکستان میں کورونا مزید 81 جانیں نگل گیا، 5 ہزار 20 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا مزید 81 جانیں نگل گیا، 5 ہزار 20 نئے کیسز رپورٹ
April 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ ایک روز میں 81 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 20 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ ایکٹو کیسز 60 ہزار سے بڑھ گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 66  ہزار 378، پنجاب میں 2 لاکھ 31 ہزار 73، خیبرپختونخوا میں 91 ہزار 439، بلوچستان میں 19 ہزار 734، اسلام آباد میں 60 ہزار 911، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 321 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 مریض ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ سندھ میں 5 ہزار 227، پنجاب میں 30 ہزار 516، خیبرپختونخوا میں 10  ہزار 709، اسلام آباد 11 ہزار 399، گلگت بلتستان میں 70، بلوچستان میں 380 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 771 فعال کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 422 وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کیلئے زیراستعمال ہیں۔ چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر حیدر عباسی کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد دن با دن بڑھ رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں کو دوبارہ کورونا ہونے کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار 605 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 6 لاکھ 13 ہزار 58 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔