Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں کورونا مزید 74 افراد کی زندگیاں نگل گیا

پاکستان میں کورونا مزید 74 افراد کی زندگیاں نگل گیا
May 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا مزید 74 افراد کی زندگیاں نگل گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 232 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 36 ہزار 725  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 3 ہزار 232 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد کسیز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362 متاثرہ مریضوں کیساتھ سرفہرست ہے، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 194، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، اسلام آباد 79 ہزار 221 اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 23 ہزار 866 ہو گئی۔

ملک بھر کے 639 اسپتالوں میں 4 ہزار 886 مریض زیر علاج جبکہ 584 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔ ملتان میں 73 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔ لاہور 57، بہاولپور 48 اور پشاور میں 38 فیصد کورونا متاثرین وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔