Friday, May 10, 2024

پاکستان میں کورونا مزید 38 افراد کی جانیں نگل گیا، ایک ہزار 329 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا مزید 38 افراد کی جانیں نگل گیا، ایک ہزار 329 کیسز رپورٹ
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ ایک دن میں مزید 38 افراد کی جانیں نگل گیا۔ ایک ہزار 329 نئےمریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ روز 41 ہزار 395 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح93.5 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 329  نئے کیسز رپورٹ جبکہ 38 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 174 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 834 ، پنجاب میں 1 لاکھ 67  ہزار 345 ، کے پی کے میں 70 ہزار 886، بلوچستان میں 18 ہزار 979، اسلام آباد میں 43 ہزار 402، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 777 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.5 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 34 ہزار 107 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 466 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 754، پنجاب 7 ہزار 246، کے پی کے میں 2 ہزار 169، اسلام آباد 1 ہزار 635، گلگت بلتستان 28، بلوچستان 83 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 551 کیسز ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 395 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 86 لاکھ 86 ہزار 242 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔