Tuesday, May 14, 2024

پاکستان میں کورونا مزید 36 افراد کی جان لے گیا، ایک ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا مزید 36 افراد کی جان لے گیا، ایک ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ
February 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ ایک دن میں مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.6 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز 24 ہزار 81 ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 36 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 563 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 430، پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 777، کے پی کے میں 70 ہزار 716، بلوچستان میں 18 ہزار 972، اسلام آباد میں 43 ہزار 282، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.6 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 202 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار 81 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 656، پنجاب 7 ہزار 24، کے پی کے میں 2 ہزار 165، اسلام آباد ایک ہزار 591، گلگت بلتستان 28، بلوچستان 84 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 533 فعال کیسز ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 332 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 86 لاکھ 44 ہزار 847 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔