Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا مزید 30 زندگیاں نگل گیا، مجموعی تعداد 903 ہو گئی

پاکستان میں کورونا مزید 30 زندگیاں نگل گیا، مجموعی تعداد 903 ہو گئی
May 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان میں کورونا مزید 30 زندگیاں نگل گیا۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 903 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 125 تک جا پہنچی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 925 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ 87 ہزار 335 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں 11 ہزار 922 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 903 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16377 ، پنجاب میں 15346 ہو گئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 6061 ، بلوچستان میں 2692 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 997 ، آزاد جموں و کشمیر 112 ، گلگت میں 540 ہو گئی۔