Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں کورونا مزید 136 زندگیاں نگل گیا ، اموات تین ہزار 229 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا مزید 136 زندگیاں نگل گیا ، اموات تین ہزار 229 تک پہنچ گئی
June 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا مزید 136 زندگیاں نگل گیا۔ اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 229 تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمارجاری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 944 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں کیسز 62 ہزار 269 ہیں ۔ پنجاب دوسرے نمبر پر آ گیا جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہزار 678 ہو گئی۔ خیبر پختونخوا 20 ہزار 182 ، اسلام آباد میں 9 ہزار 941 ، بلوچستان 8 ہزار 998 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 225 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 769 ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہونے کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 3229 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1265 افراد ، سندھ میں 964 ، خیبرپختونخوا 773 ، بلوچستان 99 ، اسلام آباد 95 ، گلگت بلتستان 18 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد دم توڑ گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 824 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 11 ہزار 106 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ ملک بھر میں 809 اسپتالوں میں کورونا کے 7496 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک کورونا کے متاثرہ 61 ہزار 383 مریض صحتیاب ہو گئے۔