Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.98 فیصد، کراچی سر فہرست

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.98 فیصد، کراچی سر فہرست
December 13, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں ایک روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 98 فیصد ہوگئی۔ کراچی میں شرح سب سے زیادہ 18 اعشاریہ 92 فیصد تک جا پہنچی۔

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.98 فیصد ہوگئی۔ کراچی میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 18.92  تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 8.78 فیصد، پنجاب میں 4.39، سندھ میں 12.13، بلوچستان میں 9.30، خیبرپختونخوا میں 11.68، اسلام آباد میں 4.68 اور گلگت بلتستان میں 1.98 فیصد ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 18.08، حیدرآباد میں 15.26، لاہور میں 5.61، راولپنڈی 8.19، فیصل آباد 2.93، کوئٹہ میں 4.80 فیصد ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اِس وقت 2 ہزار 471 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔