Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید چار افراد دم توڑ گئے ، اموات 58 ہو گئیں

پاکستان میں کورونا سے مزید چار افراد دم توڑ گئے ، اموات 58 ہو گئیں
April 8, 2020
 اسلا آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید چار افراد دم توڑ گئے ، اموات 58 ہو گئیں۔ وائرس کے مصدقہ کیسز چار ہزار 72 ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کيسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کيسز رپورٹ ہوئے جن کی تعداد دو ہزار 30 تک جا پہنچى۔ سندھ میں 932 ، خیبرپختونخوا میں 500 مریض ہو گئے۔ بلوچستان میں 202 اور اسلام آباد میں 83 کيسز ہو گئے۔ آزاد کشمیر میں 19 اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 211 ہو گئی۔  پاکستان ، کورونا ، چار افراد ، دم ، اموات ، 58 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 208 کیس رپورٹ ہوئے۔ 467 افراد کورونا کو شکست دیکر صحت ياب بھی ہو چکے ہیں۔