Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید پانچ افراد جاں بحق ، 440 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید پانچ افراد جاں بحق ، 440 نئے کیسز رپورٹ
October 19, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار بدستور جاری  ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 440 نئے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں  ، 3 لاکھ 7 ہزار 409 مریض صحت یاب ہوگئے ، فعال  کیسز کی تعداد 9 ہزار 384 تک پہنچ گئی ،گذشتہ روز 27 ہزار 91 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 440 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 افراد جان کی بازی ہار گئے  ، اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی  ،ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 409 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 384 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 ہو گئی ہے  ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 841 ، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 652 ، کے پی کے میں 38 ہزار 645 ۔۔ بلوچستان میں 15 ہزار 688  ، اسلام آباد میں 18 ہزار 69 ، آزاد جموں و کشمیر میں 3498 اور گلگت بلتستان میں 4059 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 27 ہزار 91 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 41 لاکھ 1 ہزار 115 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔

اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے  جبکہ 789 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔