Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 93 افراد جاں بحق، مجموعی کیسز 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا سے مزید 93 افراد جاں بحق، مجموعی کیسز 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز
July 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز  کی تعداد 2 لاکھ 28  ہزار 474  تک پہنچ گئی۔ ایک دن میں مزید 93 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات 4712 تک پہنچ گئیں۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تک 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 191 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 92 ہزار 306، پنجاب میں 81 ہزار 317، خیبرپختونخوا 27 ہزار 843، اسلام آباد میں 13 ہزار 409، بلوچستان 10 ہزار 766، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 545 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1288 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 93 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 4712 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 729 اسپتالوں میں 5 ہزار 130 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔