Tuesday, May 14, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 583 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، 583 نئے کیسز رپورٹ
October 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 583 نئے کیسز اور 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 3 لاکھ 2 ہزار 375 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 15 تک پہنچ ہو گئی۔ گذشتہ روز 31 ہزار 168 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 583 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 375 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 15 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 195، پنجاب میں 1 لاکھ 272، کے پی کے میں 38 ہزار 175، بلوچستان میں 15 ہزار 460، اسلام آباد میں 17 ہزار 9، آزاد جموں و کشمیر میں 2937 اور گلگت بلتستان میں 3886 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 31 ہزار 168 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 37 لاکھ 61 ہزار 389 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے جبکہ 744 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔