Wednesday, May 8, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 افراد کا انتقال، 4 ہزار 950 نئے کیسز

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 افراد کا انتقال، 4 ہزار 950 نئے کیسز
July 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کرگئے، چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 950 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

عالمی وبا کورونا کے وار ایک بار پھر تیز ہوگئے۔ ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح اور اموات کی تعداد بڑھنے لگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 66 ہزار 287  ہوگئے ہیں۔ سندھ میں 42 ہزار 320 کیسز، پنجاب میں 12 ہزار741، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 287 ایکٹو کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں ایکٹو کیسز 3 ہزار 269 ہیں۔ گلگت بلتستان میں 837، بلوچستان میں ایک ہزار 150 اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 683 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 65 اموات سامنے آئیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 تک پہنچ گئی۔ 9 لاکھ 40 ہزار 164 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔