Sunday, May 12, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 54 افراد جاں بحق، 1353 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 54 افراد جاں بحق، 1353 نئے کیسز رپورٹ
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 353 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 54 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 281 تک پہنچ گئی ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 تک پہنچ گئی ۔

سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 956 ، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار 648 ، خیبر پختونخوا   میں 74 ہزار 167 ،  بلوچستان میں 19 ہزار 121 ، اسلام آباد میں 45 ہزار 976 ،  آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 626 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 95 فیصد رہی ، اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 349 ہے ، سندھ میں 4 ہزار 126 ، پنجاب 6 ہزار 545 ، خیبرپختونخوا  میں 2 ہزار 522 ،  اسلام آباد 2  ہزار 331 ، گلگت بلتستان 4 ، بلوچستان 92  اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 729 فعال کیسز ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 786 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 786 ہزار 13 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں ۔