Wednesday, April 24, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جان کی بازی ہار گئے
January 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی۔ ایک دن میں 53 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 2 ہزار 272 نئے کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.6 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 35 ہزار 663 ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 272 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 53 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 311 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 17 ہزار 636، پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار 188، کے پی کے میں 59 ہزار 255، بلوچستان میں 18 ہزار 218، اسلام آباد میں 38 ہزار 146، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 325 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 866 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.6 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 40 ہزار 660 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 663  ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 365، پنجاب 11 ہزار 618، کے پی کے میں 3 ہزار 200، اسلام آباد 2 ہزار 782، گلگت بلتستان 49، بلوچستان 273 اور آزاد کشمیر میں 376 ایکٹو کیسز ہیں۔