Thursday, May 9, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 29 مریض جاں بحق، 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 29 مریض جاں بحق، 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ
March 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک سے ایک روز میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 2 ہزار 253 نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.1 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 38 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 253 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 453 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 411، پنجاب میں 1 لاکھ 86 ہزار 659، کے پی کے میں 76 ہزار 104، بلوچستان میں 19 ہزار 220، اسلام آباد میں 48 ہزار 81، آزاد جموں و کشمیر میں 11 ہزار 17 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم ہونے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.1 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 71 ہزار 878 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 38 ہے۔ سندھ میں 4 ہزار 240،  پنجاب 10 ہزار 195، کے پی کے میں 3 ہزار 290، اسلام آباد 3 ہزار 403، گلگت بلتستان 2، بلوچستان 137 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 771 فعال کیسز ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 61 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 95 لاکھ 29 ہزار 763 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔