Saturday, April 27, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 135 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 135 افراد انتقال کر گئے
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 135 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 566 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا وائرس نے ایک روز میں مزید 135 افراد کی جان لے لی۔ مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 89 افراد کا انتقال ہوا۔ خیبرپختونخواہ میں 18، سندھ 23 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 29 ہزار 801 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 2 ہزار 566 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کسیز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 تک پہنچ گئی۔ پنجاب 3 لاکھ 28 ہزار 775 متاثرہ مریضوں کیساتھ سرفہرست ، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 913 ، خیبرپختونخواہ ایک لاکھ 27 ہزار 224، اسلام آباد 79 ہزار 371 اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 23 ہزار 931 ہو گئی۔

ملک بھر کے 639 اسپتالوں میں 4 ہزار 799 مریض زیر علاج جبکہ 560 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔ ملتان میں 65 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔ لاہور 58، بہاولپور 48 اور پشاور میں 37 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا متاثرین موجود ہیں۔