Wednesday, May 8, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق، 3 ہزار 785 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق، 3 ہزار 785 نئے کیسز بھی رپورٹ
May 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے، مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 785 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 91  ہزار 668، پنجاب میں 3 لاکھ 17 ہزار 972، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 842، بلوچستان میں 23 ہزار 324، اسلام آباد میں 77 ہزار 974، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 866 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 18 ہزار 915 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس وقت 652 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 5 ہزار 416 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 736 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وں میں 40ہزار 736ٹیسٹ کیے گئے۔