Tuesday, May 21, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 10افراد جاں بحق، 424 نئے مریض رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 10افراد جاں بحق، 424 نئے مریض رپورٹ
September 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا  کیسز میں نمایاں  کمی آنے لگی  ، 24 گھنٹوں میں 424 نئے کیسز اور 10 افراد جاں بحق ہوئے، 2 لاکھ 81 ہزار925 مریض صحتیاب ہوگئے ،فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 761 رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 424 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  جبکہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔ ملک بھر میں اب تک اموات کی تعداد 6328 تک ہوگئی ۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2  لاکھ 81 ہزار 925 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 761 رہ گئی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 29 ہزار 827 ، پنجاب میں 96 ہزار 983  ،کے پی کے میں 36 ہزار 340 ،، بلوچستان میں 12 ہزار 935 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 689 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2305 اور گلگت بلتستان میں 2935 ہے ۔

ترجمان کے مطابق  گذشتہ روز 21 ہزار 744 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔۔ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 84 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات دستیاب ہیں  ، اس وقت 1  ہزار 54 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔