Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا سے مجموعی کیسز 646 ہو گئے

پاکستان میں کورونا سے مجموعی کیسز 646 ہو گئے
March 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی۔ مجموعی کیسز 646 ہو گئے۔ سندھ میں 292، پنجاب152 ، بلوچستان میں 104 مریض رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 55،خیبرپختونخوا میں 31 متاثرین زیرعلاج ہیں۔ ادھر ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ پانچ افراد صحت یاب اور تین جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا نے بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ سات روز کیلئے بند کردی۔ بلوچستان میں تین ہفتوں کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا۔  کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس بند اور پبلک ٹرانسپورٹ  بھی معطل کردی گئی۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کو دس روز تک گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔ ادھر اٹلی میں تیس برس سے مقیم پاکستانی شہری نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور اس کے نظام زندگی پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کو سنجیدہ لیں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔ حال ہی میں اٹلی سے وطن واپس پہنچنے والے ایک اور شہری نے گھر میں ہی قرنطینہ سنٹر بنا کر خود کو سب سے الگ تھلگ کر دیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام حکومت پر الزام تراشی چھوڑ کر خود سے فیصلہ کریں اور گھروں تک محدود ہو جائیں۔ اٹلی کے لوگ آج وقت پر فیصلہ نہ لینے پر شرمندہ ہیں۔