Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا سے دو اموات، حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے

پاکستان میں کورونا سے دو اموات، حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے
March 19, 2020
 پشاور (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے دو اموات واقع ہو گئیں جس کے بعد حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ پشاور میں سفید ڈھیری کی 2 گلیوں اور مردان کی یونین کونسل منگا کا لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ کورونا وائرس مزید پھیل گیا۔ پنجاب اور بلوچستان میں درجنوں افراد متاثر ہو گئے۔ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 400 کے قریب پہنچ گئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا پاکستان میں متاثرین کی تعداد زیادہ نہیں۔ سندھ میں کورونا کے مزید 4 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد217 ہو گئی۔ سکھر میں مریضوں کی تعداد 151، کراچی میں 65 اور حیدرآباد میں ایک ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے سڑک پر 4 افراد ایک ساتھ نظر آئے تو ایکشن لیا جائے گا۔ پنجاب کے 4 اضلاع کورونا کے نشانے پر آگئے، متاثرین کی تعداد 78 ہو گئی۔ لاہور میں تعداد 14 جبکہ گجرات میں کنفرم مریض 4 ہیں۔ سب سے زیادہ ڈی جی خان 55 جبکہ ملتان میں تعداد 5 تک پہنچ گئی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی 78 کی تعداد کنفرم کر دی۔ بلوچستان میں کورونا کے 22 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز 45 ہو گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 17، اسلام آباد میں3 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔ 5 افراد صحت یاب بھی ہو گئے۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر 720 خیموں پر مشتمل قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد میں شادی اور دیگر کسی بھی تقریب کے نام پر 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔