Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 301 ہو گئی

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 301 ہو گئی
April 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 301 ہو گئی۔ متاثرین کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔  پاکستان ، کورونا ، جاں بحق ، مجموعی تعداد ، 301 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری ہو گیا جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14079 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 5640 ، سندھ میں 4956 مریض، کے پی کے میں 1984 ، گلگت میں 320 ، بلوچستان میں 853 مریض ، اسلام آباد میں 261 ، آزاد کشمیر میں 65 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں 3233 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔